حیدرآباد کے چكڈپلی علاقہ کی سوریہ نگر کالونی میں موٹر سائیکل پر جا رہے
نوجوانوں کو غنڈوں نے جبرا روک کر جے شری رام کہنے کے لئے کہا، لیکن جب
انہوں نے ایسا کہنے سے انکار کردیا ، تو بدمعاشوں نے مسلم نوجوانوں پر حملہ
کر دیا ، جس میں 5 نوجوان زخمی ہو گئے۔ اس واقعہ کے بعد سوریہ نگر علاقہ
میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مهترواڈي علاقہ میں کچھ بدمعاش نشے میں چور تھے اور انہوں
نے وہاں سے گزر رہے
مسلم لڑکوں کو روکا اور انہیں جے شری رام نعرہ لگانے
کے لئے کہا، مگر جب ان لڑکوں نے ایسا کرنے سے منع کردیا ، تو بدمعاش تشدد
پر اتر آئے۔ انہوں نے آٹو رکشہ اور کار پر بھی پتھراؤ بھی کیا۔
میڈیا کے مطابق چكڈپلي پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ
درج کر لیا ہے اور علاقہ میں کثیر تعداد پولیس فورس کو تعینات کردیا گیا
ہے۔ زخمی مسلم نوجوانوں محمد فیضان، سید سہیل، سید بشیر، عامر اور فردوس کو
علاج کے لیے گاندھی اسپتال لے جایا گیا۔